پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کومنایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کومنایا جائیگا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری کومنایا جائیگا،اس دن کو (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

منانے کا مقصد غریب اور امیر کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی ہے،نومبر2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قراردادمنظور کرتے ہوئے 20فروری کوباقاعدہ طور پرعالمی یوم سماجی انصاف منانے کااعلان کیاتھا،2009میں پہلی باراس دن کوبین الاقوامی سطح پرمنایاگیااوراب ہرسال20 فروری کوعالمی یوم سماجی انصاف باقاعدگی سے منایاجاتاہے،کسی بھی معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اسکی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،سماجی انصاف کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانے کے لئے غریب اور امیر کیلئے ایک جیسا انصاف فراہم کرنا ہے،انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام اورتمام انسانوں کویکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے، سماجی انصاف کاعالمی دن بھی اس مقصد کے حصول کے عزم کااعادہ کرتاہے

مزید : ملتان صفحہ آخر