اسلامی جمعیت طلبہ کا آج یوم حیاء منانے کا اعلان

اسلامی جمعیت طلبہ کا آج یوم حیاء منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں 14 فروری کو حیاء ڈے منایا جائے گا۔ ملک بھر کی جامعات، کالجز، سکولز، اور رہائشی حلقوں میں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

حیاء ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں حیاء واک، درس قرآن، حیاء سیمینار، ویلنٹائن آگاہی ریلیاں ودیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ نو منتخب ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے حیاء ڈے کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن جیسی وبا نے معاشرے کا بیرہ غرق کردیا ہے ویلنٹائن اس بیماری کا نام ہے جس سے اسلامی معاشرے کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے نوجوان طلبہ کو اس ناسور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ہمارے نوجوان اس وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔ جمعیت اسی لئے ہر سال یہ دن حیاء ڈے کی مناسبت سے مناتی اور ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ اپنے نوجوانوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جائے۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سعید نے کہا کہ اسلام میں عورت کو اعلی مقام حاصل ہے اسلام عزت اور احترام کا درس دیتا ہے مغربی تہذیب مشرقی تہذیب کو کچلنا چاہتی ہے جبکہ پاکستان کا نوجوان اسلام اور مشرقی تہذیب کا احترام جانتے ہیں۔
یوم حیاء