ای روزگار سنٹرز سے نوجوانوں کوآن لائن روزگار ملے گا‘ سمیع اللہ چوہدری

ای روزگار سنٹرز سے نوجوانوں کوآن لائن روزگار ملے گا‘ سمیع اللہ چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح‘ نوجوانون کو آن لائن آمدنی کمانے کے مواقع ملیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپورکے حوالہ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

سے منعقدہ تقریب میں بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔یاد رہے کہ ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا مشترکہ منصوبہ ہے جبکہ یہ ای روزگار سنٹرز گورنمنٹ صادق کالج فار ویمن یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کئے گئے ہیں۔ تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران و طلبہ شریک ہوئے۔ وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ای روزگار مراکز سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو آن لائن آمدنی کمانے کے سنہرے مواقع ملیں گے۔صوبائی وزیرخوراک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپس میں بھی ای روزگار سنٹرز کھولنے کیلئے مکمل سپورٹ کا وعدہ کیا۔ ڈی جی ساجد لطیف نے کہا کہ ای روزگار پروگرام سے اب تک32مراکز سے 16ہزار نوجوان تربیت حاصل کرکے 23کروڑ روپے کما چکے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاکہ بہاولپور میں ای روزگار سنٹر ز کے قیام سے یہاں کے نوجوان ڈیجیٹل دور کے ثمرات سمیٹ سکیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں کمی آئے گی۔ دریں اثنا بزدار حکومت عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے دور رس نتائج کے حامل اقدامات پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ماڈل ٹاؤن بی بہاول پور میں واقع یوٹیلٹی سٹور کے اچانک معائنہ کے موقع پر کیا۔صوبائی وزیر خوراک نے یوٹیلٹی سٹور پر آٹا اور چینی کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا اور تنبیہ کی کہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھا جائے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کو آٹا کی عدم دستیابی پر فوری طور پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سمیع اللہ چوہدری