ناخواندگی اور بھوک کا خاتمہ اصل انقلاب ہے،ڈاکٹر حسین محی الدین

ناخواندگی اور بھوک کا خاتمہ اصل انقلاب ہے،ڈاکٹر حسین محی الدین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناخواندگی اور بھوک کا خاتمہ اصل انقلاب ہے،منہاج القرآن تصوف، تعلیم کے فروغ کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات کا احیاء کررہی ہے،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قائم کردہ ادارے انسانیت کی خدمت کے مراکز ہیں، آغوش آرفن کیئر ہوم بے سہارا بچوں کی کفالت کے علاوہ انہیں معیاری تعلیم و تربیت فراہم کررہا ہے، تقریب سے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، آغوش آرفن کیئر ہوم کے ڈائریکٹر کرنل(ر) محمد مبشر، بیرسٹر عامر حسن، تحفیظ القرآن کے پرنسپل عباس نقشبندی، راشد حمید کلیامی، سید امجد محمود شاہ نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے سپوت اور نامور مفکر اور مصلح ہیں، آغوش آرفن کیئر ہوم پاکستان کا ایک باوقار ادارہ ہے جو دکھی انسانیت کے دکھ بانٹ رہا ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن میں پاکستان کے سیاسی، سماجی، معاشی، اخلاقی، تعلیمی مسائل کا حل ہے،بیرسٹر عامر حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ نابغہ روزگار ہیں جنہوں نے اپنی مختصر زندگی میں اپنے حصے کا پورا کام کیا۔ تقریب سے راشد حمید کلیامی، جی ایم ملک،سید امجد علی شاہ، عباس نقشبندی،راجہ زاہد محمود،ڈاکٹر خرم شہزاد نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1