اینٹی کرپشن نے جنوری میں 6ارب ساڑھے گیارہ کروڑ کی ریکوری کی

        اینٹی کرپشن نے جنوری میں 6ارب ساڑھے گیارہ کروڑ کی ریکوری کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب،اینٹی کرپشن پنجاب نے ماہ جنوری 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی اینٹی کرپشن پنجاب نے جنوری 2020 میں 6 ارب 11کروڑ 50 لاکھ40ہزار روپے کی تاریخی ریکوری کی اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں ایک کروڑ 12لاکھ50 ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری،تقریبا 04 ارب 58کروڑ02لاکھ 90ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور ایک ارب 51 کروڑ 81 لاکھ 50ہزار روپے کی انڈریکٹ ریکوری کی۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 53لاکھ20 ہزار روپے کی وصولی بصورت دادرسی مدعی کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں 1856 شکایات موصول ہوئیں اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1950 شکایات کوایک ماہ میں حل کیااینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 505انکوائریاں لگائیں اور 572جاری انکوائریوں کو مکمل کیا۔اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 144 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 181جاری کیسز کا فیصلہ ہوا۔اینٹی کرپشن نے 71چالان پیش کیے 14 ریڈ کے اور151افراد کو گرفتار کیاجبکہ ایک ماہ میں 01عدالتی مفرور اور 20اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں