حضور پاکؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،طلعت نصیر پاشا

    حضور پاکؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،طلعت نصیر پاشا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام خواتین کے لئے خصوصی سالانہ سیرت النبیؐ کانفرنس گزشتہ روز بنک روڈ کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز)، خاتون سکالرز پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت، ڈاکٹر طاہرہ عبدالقدوس، ڈاکٹر محسنہ منیر اور ڈاکٹر شاہدہ پروین، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپؐ کی بعثت سے قبل پورے جزیرہ نما عرب میں جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے لیکن آپؐ کی آمد باسعادت کے بعد ہر طرف علم کی روشنی پھیل گئی۔ آپؐ کو خدا تعالی نے معلم بنا کر بھیجا، اسی لئے اسلام میں علم کا حصول ہر کسی پر فرض قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیشہ عفوودرگزر، محبت، امن و چین اور رواداری کی تبلیغ کی۔ تاکہ ایک معتدل و متوازن معاشرہ تشکیل پا سکے۔ اسلام نے خواتین کو وہ تمام حقوق دیئے، جو پہلے ان کو حاصل نہیں تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1