سکلز ڈویلپمنٹ کا قیام صوبے کیلئے اہم سنگ میل ہے،یاسر ہمایوں

سکلز ڈویلپمنٹ کا قیام صوبے کیلئے اہم سنگ میل ہے،یاسر ہمایوں

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) ہائر ایجو کیشن پنجاب کے وزیر راجہ یاسر ہمایوں سر فراز نے خواجہ فرید یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان کا دورہ کیا،اور چو تھی سینڈیکیٹ میٹنگ کی سر براہی کے علاوہ ساؤتھ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اِس مو قع پرخواجہ فرید یو نیورسٹی سینڈیکیٹ کے دیگر ممبران ایم پی اے میاں محمد شفیع، ایم پی اے چو ہدری مسعود احمد اور ایم پی اے شاہدہ ملکہ بھی مو جود تھیں۔علاوہ ازیں ڈائر یکٹر PITB کاشف فاروق،نمائندہ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس عثمان خالد خان،ڈائر یکٹر لوکل فنڈ آڈٹ شہزاد اختر،ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین، وائس چانسلرMNS UETملتان انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عا مر اعجاز اور پلانٹ ہیڈ پاک عرب فرٹیلائزر انجینئر پرویز فتح بھی اِس میٹنگ میں شریک ہوئے۔۔ اِس مو قع پر میڈیا سے بات کر تے ہو ئے وزیر ہائر ایجو کیشن نے سکلز ڈو یلپمنٹ کے قیام کو جنو بی پنجاب کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا۔جہاں خطہ کے نو جوانوں کو ہُنر کے حصول اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے متعدد کورسز کروائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1