مصطفوی سٹوڈنٹس لیڈر سمٹ کی تین روز ہ تقریبات آج شروع ہونگی

  مصطفوی سٹوڈنٹس لیڈر سمٹ کی تین روز ہ تقریبات آج شروع ہونگی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ کے عنوان سے ملک بھر میں تقریبات آج سے شروع ہونگی۔تین روزہ سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کرینگے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور،معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، سلطان خان کے خصوصی لیکچرز ہوں گے۔

لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرامز میں ملک کی اہم یونیورسٹیز اور کالجز کے سینکڑوں طلباء شرکت کریں گے۔ان تقریبات میں محفل سماع اور محفل مشاعرہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک کے نامور قوال حیدریم اور معروف شعراء کرام عباس تابش، وصی شاہ، رحمن فارس، احمد فرہاد، شہزاد قیس و دیگر شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1