پنجاب گروپ آف کالجز کا خوداحتسابی کے موضو ع پر ٹیسٹ کل ہو گا

  پنجاب گروپ آف کالجز کا خوداحتسابی کے موضو ع پر ٹیسٹ کل ہو گا

  



لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اپنے اِنٹری ٹیسٹ کے ادارے STEP کے زیر اہتمام خود احتسابی( Self Assessment Test 2020 کل منعقد کروا رہا ہے۔ یہ ٹیسٹ 70سے زائد شہروں میں STEPکی 100 سے زائدبرانچزمیں بغیر کسی فیس کے لیا جائے گا۔ اس سال سوا لاکھ سے زائد طالب علم اس ٹیسٹ میں شریک ہوں گے۔

اس ٹیسٹ کا مقصد ہے کہ تمام طلبہ و طالبات انٹری ٹیسٹ سے قبل اپنی تعلیمی استعداد کا بروقت جائزہ لے سکیں اور بہتر نتائج کے لئے مزید محنت کر سکیں۔اس ٹیسٹ کے 2500 ٹاپ سکوررز کوSTEP سے انٹری ٹیسٹ کی تیاری فری کروائی جائے گی۔۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ چند روز میں STEP کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا یہ اعزاز صرف پنجاب گروپ آف کالجز کو ہی حاصل ہے کہ وہ STEP کے پلیٹ فارم سے فری انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرواتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1