سفارتکاروں کے 32 رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)24 ممالک سے مڈ کیرئیر غیر ملکی سفارتکاروں کے 32 رکنی وفدنے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے ملاقات کی۔ وفد میں افغانستان، بحرین، بلگاریہ، وسطی افریقہ، ایتھوپیا، عراق، کرغستان، مالدیپ،ساوتھ افریقہ، مالی، موریطانیہ، مراکش، نیمیبیا، نیپال، فلسطین، سالمن آئی لینڈ سے، جنوبی سوڈان، سری لنکا، سوڈان، تاجکستان، یوکرائن، ازبکستان، یمن اور زیمیبیا سے سفارتکار شامل تھے۔