دی پنجاب سکول میں بیروزگاروں میں رکشے تقسیم کرنے کی تقریب

دی پنجاب سکول میں بیروزگاروں میں رکشے تقسیم کرنے کی تقریب

  



لاہور(سٹی رپورٹر)دی پنجاب سکول میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بے روزگار افراد میں چنگ چی رکشے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بے روزگار افراد میں چنگ چی رکشے اور ریڑھیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے تاہم حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے وعدوں پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر رہی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے اور لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے جدوجہد کرنا ہی فاؤنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر بے روزگار افراد نے رکشے اور ریڑھیاں ملنے پر دی پنجاب سکول اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ وہ ایمانداری سے محنت کرکے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی کفالت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1