گلیو ں اور سیوریج کی 114سکیموں کیلئے 540ملین کے فنڈ ز جاری

گلیو ں اور سیوریج کی 114سکیموں کیلئے 540ملین کے فنڈ ز جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)شہر میں گلیوں نالیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے ٹینڈرز کا پراسس مکمل کرنے کے فوری بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کے تحت بنائی گئی 114 اسکیموں کے لیے باقاعدہ طور پر 540ملین کے فنڈز کی منظوری دینے کے بعد باقاعدہ طور پر ان کا اجراء کر دیا گیا ہے۔جبکہ ٹھیکیدار کی طرف سے کام ادھورا چھوڑنے پر سیکورٹی کی رقم کی ضبطگی کو 2 سے بڑھا کر 5 فی صد کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ترقیاتی منصوبہ جات کا اہم ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چودھری اعجاز احمد،ایم پی شعیب صدیقی، سرفراز کھوکھر،ندیم بار جبکہ ایم این ایز و ایم پی ایز کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز فنانس اینڈ پلاننگ انور بریال نے بتایا کہ شہر میں 876ملین روپے کی لاگت سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی78اسکیموں 96فیصد جبکہ سسٹین ایبل پروگرام کی 800ملین کی 96اسکیموں پر 65فی صد کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ نیاپاکستان منزلیں آسان کی 101ملین کی ایک سکیم پر سو فی صد کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پی ایم سی پروگرام کے تحت شروع ہونے والی اسیکیموں پر کام تیزی سے ہوگا اور ڈی سی لاہور سمیت تمام متعلقہ افسران خود کام کی رفتار کو مانیٹر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے سے عوام کے مسائل ختم ہو جائیں گے اور عوامی معیار زندگی میں بھی بہتر ی آئے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1