ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت جائے گی،ہمایوں اختر

ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت جائے گی،ہمایوں اختر

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آرہی ہے اور نہ حکومت کہیں جارہی ہے،اپوزیشن اپنا دل بہلانے کیلئے وسط مدتی انتخابات کے نعرے لگا رہی ہے جس پر قدغن نہیں لگا سکتے، معیشت کی بہتری کیلئے ڈیڑھ سال میں جتنی کڑوی گولیاں نگلنا تھیں وہ نگل لی ہیں اوراب معیشت کا پہیہ اپنی رفتار سے گھمانے کیلئے عملی پیشرفت جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس وقت نہ صرف واضح تقسیم ہے بلکہ اسے قیادت کے بحران کا بھی سامنا ہے، یہ چوری کھانے والی جماعت ہے اس نے کبھی بھی عوام کیلئے جدوجہد نہیں کی۔ بطور اپوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کردار سب کے سامنے ہے،پارلیمنٹ میں ملک کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کی بجائے صرف اپنی کرپشن بچانے کا واویلا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے کے ذمہ دار ہیں وہی آج اربوں روپے کی سبسڈی پیکج پر بھی شوروغوغا کر رہے ہیں، اصل میں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسے سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اس نے کس سمت میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کے نعرے

مزید : میٹروپولیٹن 1