شالامار ہسپتال میں مرگی کے مریضوں کے لئے آگاہی کیمپ
لاہور (جنرل رپورٹر)شالامار ہسپتال میں مرگی کی بیماری کے حوالے سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ہسپتال کے چوہدری احمد سعید آڈیٹوریم میں پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمان عابد بٹ نے شرکا کو مرگی کے مرض اور اس کے علاج کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ا س مرض میں مبتلا افراد بالکل نارمل نظر آتے ہیں لیکن مرگی کا اچانک دورہ ان کی زندگی کو مکمل تبدیل کر دیتا ہے تاہم وہ دورہ کی شدت کم ہونے پر اپنی نارمل زندگی میں واپس آجاتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مرگی کے مرض میں مبتلا افراد کو اکیلے ڈرائیونگ کرنے سے منع کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ر) ڈاکٹر تنویر رانا نے خصوصی طور پر شرکت کی