تعمیراتی قوانین میں ترمیم،عمارتوں کے معائنے کا اختیار آرکیٹیکٹیس کو دے دیا گیا

    تعمیراتی قوانین میں ترمیم،عمارتوں کے معائنے کا اختیار آرکیٹیکٹیس کو دے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تعمیراتی قواعد میں ترمیم کردی ہے اور عمارتوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے لئے موقع کے معائنے اور کیس کی تیاری کااختیا ر رجسٹرڈ آرکیٹکٹس /ٹاؤن پلانرز کے سپرد کر دیاہے۔ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں اور کنٹرولڈ ایریا میں واقع تمام ایسی عمارتوں کے مالکان جنہوں نے اپنی تعمیرات مکمل کر لی ہیں لیکن ابھی تک تکمیلی سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیارجسٹرڈ آرکیٹکٹس/ٹاؤن پلانرز کے ذریعے اپنے کیس ایل ڈی اے میں جمع کروا سکتے ہیں۔ان کیسوں پر ضروری کارروائی اورمنظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں (اگر کوئی ہیں)پر جرمانہ وصول کرکے تکمیلی سرٹیفکیٹس کا اجراء کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1