7غیر قانونی عمارتیں مسمار، 10منافع خور گرفتار

7غیر قانونی عمارتیں مسمار، 10منافع خور گرفتار

  



لاہور(جنر ل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے فیروز پور روڈ،ڈیفنس روڈ اور ایل ڈی اے سٹی لنک روڈ پر واقع غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 7 عمارتیں مسمار اورایک سربمہر کر دی۔ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران233 مقامات کو چیک کیا،31 خلاف ورزیاں پائی گئیں،49 ہزار روپے کے جرمانے عائد کرتے ہوئے 10 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی پی آئی اے روڈ، رحمٰن پورہ بازار اور جوہر ٹاؤن،اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کی زیر نگرانی سمن آباد زون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن ریڑھیوں، پھٹوں،پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1