وزارت اطلاعات خیبر پختونخواکے وفد کا دورہ واہگہ بارڈر،پریڈ دیکھی

وزارت اطلاعات خیبر پختونخواکے وفد کا دورہ واہگہ بارڈر،پریڈ دیکھی

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں خیبرپختونخواہ وزارت اطلاعات کے اعلیٰ سطحی وفد نے گزشتہ روز پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کی مشترکہ پریڈ اور پرچم کشائی کی تقریب کا مشاہدہ کیا، صوبائی وزیر کے ساتھ سیکرٹری اطلاعات کے پی کے سید امتیاز حسین شاہ، محکمہ تعلقات عامہ کے سربراہ بہرہ مند درانی اور ڈی جی پی آر امداد اللہ خان بھی وفد میں شامل تھے۔وفد کے اراکین جب واہگہ بارڈر پر پہنچے تو پاک رینجرز اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، اس موقع پر شہریوں نے کے پی کے وفد کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور اہل خیبر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔پاکستان رینجرز کے علاوہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی کے پی کے کے صوبائی وزیر اور محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ افسران سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور دہشتگردی کا جرأت مندانہ مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شوکت یوسفزئی

مزید : میٹروپولیٹن 1