گیس بلوں میں اضافہ کی خبر یں بے بنیاد ہیں،ترجمان

  گیس بلوں میں اضافہ کی خبر یں بے بنیاد ہیں،ترجمان

  



  

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ گیس کیے بلوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ٹیرف میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔۔گیس کمپنی نے صارفین کی آگاہی کے لیے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر مختلف پیغامات کے ذریعے صارفین کو گیس کے اضافی بلوں کے حوالے سے گمراہ کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ترجمان ناردرن گیس نے بتایا کہ گیس بل کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس کے جاری کردہ اشتہارات میں مختلف سلیبس کی ذیل میں 30 دنوں کی استعمال شدہ گیس کے ممکنہ بل کی رقم بتائی گئی ہے جو کہ سلیب ریٹس ہرگز نہیں ہیں۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گیس سلیب ٹیرف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور اوگرا کا جاری کردہ ٹیرف اب بھی نافذ العمل ہے جس کے مطابق 0.5 ایچ ایم کیوب تک گیس استعمال پر پہلی سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ 121 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔ایک ایچ ایم کیوب تک گیس استعمال پر دوسری سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، دو ایچ ایم کیوب تک گیس استعمال پر تیسری سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ553 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،تین ایچ ایم کیوب تک استعگمال پر چوتھی سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، چار ایچ ایم کیوب تک استعمال پر پانچویں سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ 1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورچار ایچ ایم کیوب سے زائد استعمال پر چھٹی سلیب کا اطلاق ہوتا ہے جس کا نرخ 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1