ریل مزدوراتحاد کے مطالبات جلد حل کئے جائیں،سخی خان

    ریل مزدوراتحاد کے مطالبات جلد حل کئے جائیں،سخی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ریلوے کی مخدوش مالی صورتحال پر ریلوے ورکشاپوں کی تین بڑی ٹریڈ یونینز پر مشتمل ریل مزدور اتحاد ورکشاپس نے احتجاج کالائحہ عمل طے کرلیا18فروری کو پاور ہاؤس،20فروری کو سگنل شاپ اور 25فروری کو سپیشل سٹاپ کے باہر صبح سات بجے گیٹ پر میٹنگ ہوگی۔ریل مزدور اتحاد کے مرکزی عہدیدار ان صدیق بیگ،سخی خان،مشتاق باجوہ،فضل واحددیگر رہنماؤں مستنصر جاوید،زاہد آزاد،چوہدری رحمت، قدیر خان،امجد علی ڈوگر، رمضان راشد،افضل گجر، عاشق جہانگیری،الیاس خان،نذیر سکھیرا،وقاص سندھو اور خالد کمبوہ نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ریل مزدور اتحاد ورکشاپس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد مذاکرات کا آغاز کرے۔