اللہ والوں کی صحبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے،ابراہیم نقشبندی

  اللہ والوں کی صحبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے،ابراہیم نقشبندی

  



لاہور (پ ر) ملک کی معروف روحانی شخصیت پیر حافظ شیخ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ اللہ والوں کی صحبت اور ان کی محفلیں دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ خانقاہیں مساجد و مدارس نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 16 فروری بروز اتوار صبح 11:30 بجے لی گرینڈ شیلے ایونٹ کمپلیکس A1-14 مین پیکو روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں جامعہ رقیہ للبنات اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام حدیث کی مشہور کتاب ”بخاری شریف“ کی تدریس میں تکمیل پر ”اختتام بخاری شریف“ کے عنوان پر تقریب منعقد ہوگی جس سے عالم اسلام کی عظیم علمی اور روحانی شخصیت حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی خطاب کریں گے تقریب میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1