الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن تاجروں کے مسائل حل کریگی،قاضی ندیم
لاہور(سٹی رپورٹر) الیکٹریکل ٹریڈرز ایسویسی ایشن برانڈرتھ روڈ کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسویسی ایشن بنانے کا مقصد تاجروں کی فلاح اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، تاجروں کے تحفظات دور کئے بغیر مضبوط معیشت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹریکل ٹریڈرز ملکی معیشت میں کثیر زرمبادلہ سے اپنا حصہ ملا کر ملک وقوم کی خوشحالی اور بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ برانڈرتھ روڈ پر الیکٹریکل ٹریڈرز کے بزنس سے وابستہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں صرف کریں گے۔