سیکرٹری لیبر کے سوشل سیکیورٹی میڈیکل سنٹرز کے دورے

  سیکرٹری لیبر کے سوشل سیکیورٹی میڈیکل سنٹرز کے دورے

  



لاہور(پ ر)سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹر شاہ پور کانجراں اور سوشل سیکورٹی میڈیکل سنٹرمراکہ ملتان روڈ کا اچانک دور ہ کیا۔انہوں نے میڈیکل سنٹرز کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، ایمرجنسی وارڈ ز، مریضوں کا داخلہ رجسٹرڈ، ایمبولینسز، نیبولیزز اور آکسیجن سلینڈرز کو خصوصی طور پر چیک کیا سیکرٹری لیبر نے متعلقہ حکام کو غیر ضروری سامان کی فوری طور پر تلفی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو میڈیکل سنٹرز میں بہترین سہولیات میسر کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1