ٹرک اڈہ کے مسائل حل کئے جائیں گے،ناصر سلمان

  ٹرک اڈہ کے مسائل حل کئے جائیں گے،ناصر سلمان

  



 لاہور (سٹی رپورٹر) وائس چیئرمین وزیر اعلی شکایات سیل ناصر سلمان، ملک امانت مشیر برائے تاجران،صدرتحریک انصاف پنجاب،سید عظمت علی شاہ چیئرمین شاہ عالم بورڈ، ملک محمد نعیم صدر بازار صداکاراں موچی بازار اور متعدد لیڈران نے آل پاکستان ٹرک ٹرالہ ایسوسی ایشن کی دعوت پر ٹرک سٹینڈ کا دورہ کیا، ٹرک ٹرالہ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران ٹرک سٹینڈ کے ذمہ داران نے ناصر سلمان کو ٹرک اڈہ کے مسائل سے آگاہ کیاجس پرا نہوں نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1