وزیر اعظم عوا م سیب بنیادی سہولیات چھین رہے ہیں،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو جو سہولیات دیں، وزیراعظم عمران نیازی وہ تمام سہولیات عوام چھین رہے ہیں اور عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے تمام منصوبے بند کئے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عوام کو جھانسہ دیا گیا۔نالائقوں کا ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے،سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے، ملک میں گندم کا سخت بحران ہے22سوروپے میں گندم فروخت ہو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل نالائقوں کے ٹولے کی وجہ سے صوبے میں چینی اور گندم کا بحران پیدا ہو ا لیکن ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں عوام بھوکے مررہے ہیں،حکمران انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ثبوت اور شواہد کے بغیر محض سیاسی انتقام اور عمران نالائقی کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی قید ناانصافی اور ظلم ہے۔