اسلامی اقدار اور دو قومی نظریہ کا ہر صورت تحفظ کرینگے،راغب نعیمی

  اسلامی اقدار اور دو قومی نظریہ کا ہر صورت تحفظ کرینگے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلامی اقدار اوردوقومی نظریہ کا ہرصورت تحفظ کیاجائے گا۔ناموس رسالتؐ اور وطن عزیز کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پرنام قرآن اورصاحب قرآن کے حوالے سے ہونے والے انتہاء پسندی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اورامن وامان کے بحال کے لئے افواج پاکستان سمیت تما م ریاستی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


ویلنٹائن ڈئے پر ہونے والی بے حیائی پر مبنی سرگرمیوں کوروکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس ہنگامی اقدامات کرے۔احتساب کو نظام کوشفاف بنائے جائے،احتساب کے اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے کرپٹ افراد کو کٹہرے میں لائے۔پانام لیکس میں شامل افراد کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیاجائے،غیرقانو نی طریقہ سے بیرون ملک منتقل کی جانے والی رقوم واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کی حیات کردار ہمارے لئے مینارہ نور ہیں۔شہید پاکستان ؒ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر ہم ملک قوم کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تحفظ ناموس رسالت محاز کے زیر اہتمام ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کے یاد میں منعقدہ”محبت رسول کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی والدہ ماجدہ کی دوسری سالانہ منائی گئی۔کانفرنس کی صدارت شیخ الحدیث صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کی جبکہ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،شیخ الحدیث مولانا غلام نصیر الدین چشتی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔کانفرنس سے سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاداب رضانقشبندی، پیر ذوالفقار ہاشمی،علامہ عمران الحسن فاروقی،میر آصف اکبر،قاری مختار احمد،مولانا محمدعلی نقشبندی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں جامعہ ام اشرف جمال کے ناظم اعلیٰ مولانا حاجی امداد اللہ نعیمی،جامعہ فخرالعلوم کے ناظم اعلیٰ پیر محمدارشد نعیمی،مولانا عبداللہ ثاقب،مفتی بشیر احمدیوسفی،مولانا اعظم علی نعیمی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی ندیم قمر،مفتی انتخاب احمد،مفتی اعجاز احمدفریدی،مفتی ابوبکر قریشی،مولانا حفیظ اظہر،علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی،مفتی مسعود الرحمان نعیمی،مولانا محمدافضل نعیمی،مولانا امتیاز احمدنوری،مفتی عرفان اللہ سیفی،علامہ رمضان فاروقی،علامہ مبار ک علی رضوی،مولانا اشفاق احمد،مولانا رب نوا ز حقانی،مولانا شاہد اشفاق،حافظ غلام محمد،مولانا عطاء محمد،مولانا اختررضا،مولانا کرامت علی،مولانا محمدیونس،شیخ نواز قادری،مولانا رفیق احمد،مولانا فاروق احمد قادری،قاری منظور احمد،صدر بزم نعیمیہ مولانا سعید احمدنقیبی سمیت تحفظ ناموس رسالت محاذ کے رہنماؤں،نعیمین ایسوی ایشن کے کارکنوں سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔شرکاء تقریب میں شریک ہونے سے قبل مفتی محمدحسین نعیمیؒ اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒ کے مزاد پر فاتحہ خوانی کرتے رہے۔ مقررین نے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پر پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید پاکستان ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ کی شخصیت لائق تحسین اورقابل تقلید ہے۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کی پوری زندگی خوف الہیٰ اورعشق رسول ؐ سے عبارت ہے۔آپ ؒ ہمیشہ اتحاد امت کے لئے کوشاں رہے ان کی زندگی کاہرلمحہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لئے وقف تھاان کی فکرکو اپناکر ہم ایک پرامن اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔صاحبزاد ہ رضائے مصطفی نقشبندی نے اپنے صدارت کلمات میں کہاکہ ملکی حالات کی تقاضاہے کہ یکجہتی کی فضاء کوفروغ دیا جائے۔وطن عزیز اوراسلام دشمن قوتوں کامتحدہوکرمقابلہ کیا جائے۔سنی تحریک کے رہنما شاداب رضانقشبندی نے کہاکہ عالمی اورعلاقائی تقاضوں کے مدنظررکھ کرپالیسی تشکیل دی جائے تاکہ دنیا میں پاکستان کاوقار بحال ہوسکے۔پیر ذوالفقار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئے فحاشی اوربے حیائی تشویشناک ہے۔اسلامی ثقافت کے تحفظ کے لئے مؤثر کردار کرنے کی ضرورت ہے۔میر آصف اکبر نے شرکاء کانفرنس سے ا پنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے پر بے تنقید کرنے کیلئے بجائے ملک وقوم کی بہتری کے لئے انفراد ی اوراجتماعی طورپر کوششیں کرناہوں گی۔کانفرنس کے اختتام پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔