قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،70کنال سرکاری اراضی واگزار

      قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،70کنال سرکاری اراضی واگزار

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایت پر ہربنس پورہ میں بڑی کارروائی۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد افنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف جلیل اور اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی معلوف موقع پر موجود رہے۔ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں ایک ارب40کروڑ کی 70کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔ اینٹی کرپشن نے مستقبل میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے دیگر ناجائز قابضین کو بھی سرکاری اراضی خالی کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1