سبزی منڈیوں اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی مانیٹرنگ تیز،ڈینگی مہم بھی جاری

  سبزی منڈیوں اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی مانیٹرنگ تیز،ڈینگی مہم بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سبزی منڈیوں،اراضی ریکارڈ سنٹرز اور ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یونین کونسلوں کے دورے کئے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے ملتان روڈ فروٹ و سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کے ساتھ حاضری او رشکایات رجسٹر چیک کیا۔ڈی سی دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل سٹی میں ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سسٹم، ٹوکن سسٹم، زیر التوا کیسز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیااور کھیوٹ کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 09 اقبال پارک میں ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سرویلنس کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔