سیکرٹری صحت کی پیرا میڈکس کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

سیکرٹری صحت کی پیرا میڈکس کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

  



لاہور(سٹی رپورٹر)سپیشل سیکرٹری صحت سلوت سعید سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اپنے اپنے ہسپتالوں میں پائے جانے والے تحفظات اور مطالبات سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کرنے والے وفدکی قیادت پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر تنویر بھٹی، ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں رانا پرویز، سلطان محمود، محمد نذر، تنویر بٹ، خالد اعمانوئیل، اسلم معراج، حافظ سجاد، محبوب ناصر شامل تھے۔سپیشل سیکرٹری صحت سلوت سعیدنے مطالبات اور مسائل اجاگر کرنے پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کو سراہا اور وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات اور معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

۔وفد نے امید کی کرن روشن کرنے پر سپیشل سیکرٹری صحت سلوت سعید کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4