بھارت کے سیاسی افق پر انتہا پسندی کا زوال شروع ہو گیا،اشرفجلالی

    بھارت کے سیاسی افق پر انتہا پسندی کا زوال شروع ہو گیا،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ دلی کے انتخابات میں بی جے پی کی بد ترین شکست سے مودی کی جھوٹی چودھراہٹ کو شدید ترین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔بھارت کے سیاسی افق پر فاشزم، انتہاء پسندی، اور آمریت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ ہندو توا اور آر ایس ایس کا فلسفہ شکست کھا رہا ہے۔

مظلوم کشمیریوں کی آہوں نے ہندوستانی مزاج پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بھارت کے اندر انصاف اور انسانیت کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو تشدد سے کچلنے کی روش نے بھارت کی چولیں ہلا دیں ہیں۔ ایسے حالات میں بھارت سے کشمیر کی آزادی آسان ہو چکی ہے۔ بھارت امریکہ اور اسرائیل تینوں ہی مسلمانوں کے بدترین دشمن ہیں۔حالاتِ حاضرہ میں پاکستان کی ترکی سے قربت کی وجہ سے بڑے اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔طیب اردگان کا دورہ بہت سے مسائل کا حل ثابت ہو سکتا ہے۔ طیب اردگان کے دورے کے خلاف کیے جانے والے منفی پرا پیگنڈوں کو کنٹرول کرنا از حد ضروری ہے۔