طلبہ کے مطالعاتی دورے،تحر یک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی

طلبہ کے مطالعاتی دورے،تحر یک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین‘ شاد باغ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس گرلز ہائی سکول‘ماڈل ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ ماڈل مڈل سکول‘ ریلوے روڈ گورنمنٹ وطن اسلامیہ ہائی سکول‘ برانڈرتھ روڈ‘سٹینڈرڈ ماڈل سکول‘ پیرغازی روڈ‘ اچھرہ‘اقراء روضۃ اطفال اسلامک سکول‘ قاضی پارک‘ شاہدرہ اورفرقان ماڈل ہائی سکول‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 793تھی۔