غریبو ں کیلئے 15ارب کی سبسڈی احسن اقدام ہے،غلام محی الدین

  غریبو ں کیلئے 15ارب کی سبسڈی احسن اقدام ہے،غلام محی الدین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر وممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو غریب عوام کا احساس ہے، 15 ارب کی سبسڈی احسن اقدام ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی بنیاد رکھدی، اسی لئے انہوں نے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں اور ورثے میں ملنے والی مخدوش معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے بہت جلد مصنوعی بحران اپنی موت آپ مر جائیں گے آٹے اور چینی کے بحران مایوس ذہنوں کی پیداوار ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک دشمن عناصر پاکستان پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ایسی لیے وہ ہر وقت حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں جن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4