سبسڈی پیکیج پر اپوزیشن کا شور شرابہ افسوسناک ہے،سعدیہ سہیل

    سبسڈی پیکیج پر اپوزیشن کا شور شرابہ افسوسناک ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی پیکج پر شوروغوغا اپوزیشن کی ذہنی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے اپوزیشن بوکھلاہٹ کی شکار ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جیسے جیسے مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم اور ولولے کا اظہار کرتے ہیں۔

ویسے ویسے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوبنا شروع ہو جاتی ہے، اپوزیشن سیاسی طو رپر مکمل طو رپر بیروزگار ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو غریب کی بہتری کیلئے ہی عوام نے حکومت دی ہے ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے، آٹا بحران میں یوٹیلیٹی سٹورز نے بہترین کام کیا، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4