ترک صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی فقید المثال دوستی کا مظہر ہے

  ترک صدر کا دورہ دونوں ملکوں کی فقید المثال دوستی کا مظہر ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کی فقید المثال دوستی کا مظہر ہے۔ طیب اردگان پاکستان کی عوام میں بھی یکساں طور پر مقبول ہیں اور پاکستان کے عوام ترک صدر کوان کی بہادری کی وجہ سے انتہائی عزت اور قدر کی نظر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ترقی کی عوام کے دل ہمیشہ سے پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر کئی معاہدات کی صورت میں پاکستان میں تجارت کو فروغ ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4