سندھ کے عوام زرداری پارٹی کو مستر دکرچکے ہیں،رانا اختر حسین

    سندھ کے عوام زرداری پارٹی کو مستر دکرچکے ہیں،رانا اختر حسین

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اور سندھ کی عوام زرداری کی پارٹی کو مستر دکرچکے ہیں اور بلاول زرداری حادثاتی پرچی چیئرمین کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کودفن کرکے کرپٹ ٹولے کو سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔

اوران سے روٹی، کپڑا اور مکان بھی چھین لیا ہے، بارہ سالوں سے سندھ پر مسلسل حکمرانی کے باوجود غربت، جہالت،افلاس اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کے اظہار رانا اختر حسین نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اپنے اوپر لگے نیب کے الزامات کا سامنا کریں اور ان کے سوالوں کے جواب دیں، وہ ابو اور پھپھو بچاؤ مہم چھوڑ کر اپنی فکر کریں۔ جب ان سے ادارے پوچھتے ہیں تو وہ بہانے بازی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں اور بھڑکیں مارکر سیاسی مخالفین پر بلاجواز تنقید شروع کردیتے ہیں۔ ان کی سیاسی اداکاری اور فلم فلاپ ہو چکی ہے۔ آئندہ انتخابات میں زرداری لیگ کا سندھ سے بھی صفایا ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4