آفرین کا نیا ڈرامہ ”ہم تم اور ویلنٹائن“آج شروع ہوگا

آفرین کا نیا ڈرامہ ”ہم تم اور ویلنٹائن“آج شروع ہوگا
 آفرین کا نیا ڈرامہ ”ہم تم اور ویلنٹائن“آج شروع ہوگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ”ہم تم اور ویلنٹائن“آج سے شروع ہوگاجس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پرفارمر آفرین پری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے،ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل کی ہیں،کاسٹ میں آفرین پری کے علاوہ ثنا خان،دیدار ملتانی،مینا ملتانی،وسیم پنوں،رضی خان،کاشف چن،مختار چن،اسد مکھڑا و دیگر فنکار شامل ہیں۔آفرین پری کا کہنا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں آج سے نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کروں گی۔

اورشائقین کو ”ہم تم اور ویلنٹائن“ منفرد انداز میں نظر آئے گی،ایک سوال کے جواب میں آفرین پری نے کہا کہ اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے میں نے باتوں سے نہیں کام کرکے موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔

مزید : کلچر