ہمایوں سعید کی فلم ”لندن نہیں جاؤں گی“ کی عکس بندی جاری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ہمایوں سعید فلم ”لندن نہیں جاؤں گی“ کی عکس بندی بہاولپور میں جاری۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کی کہانی معروف ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ کے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔ ہدایت کار ندیم بیگ کی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار گوہر رشید،کْبری ٰخان اور مہوش حیات شامل ہیں۔