پاکستان میں سپرلیگ کا انعقاد خوش آئند، شوبز شخصیات

  پاکستان میں سپرلیگ کا انعقاد خوش آئند، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کی مسلسل کوششوں کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوچکی ہے۔جاوید شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے میری دعا ہے کہ خیر خیریت سے اس ایونٹ کا انعقاد ہوجائے،ثنا فخر نے کہا کہ پی ایس ایل کے 3 میچ ملتان میں ہوں گے تو میرے آبائی شہر کے لوگ اس ٹورنامنٹ کو بھرپور انجوائے کریں گے۔ماہ نور کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پاکستان سپر لیگ مکمل ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا، دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ حصہ بن گئے۔میگھا کا کہنا ہے کہ 4 سال کے انتظار کے بعد پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے میں تو سٹیڈیم جا کر میچ دیکھوں گی۔شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی پی ایس ایل 5 کا باقاعدہ حصہ بھی بن گئے ہیں ہماری قوم کو پی ایس ایل کی صورت میں بہترین تفریح ملے گی۔سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس ٹورنامنٹ کا پر امن انعقاد کرکے دنیا کو بتانا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں اورہم نے دہشت گردی کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا سلسلہ اب تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔

مزید : کلچر