مہک نور کیرئیر میں پہلی مرتبہ ساہیوال میں پرفارم کریں گی

    مہک نور کیرئیر میں پہلی مرتبہ ساہیوال میں پرفارم کریں گی
     مہک نور کیرئیر میں پہلی مرتبہ ساہیوال میں پرفارم کریں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمرز مہک نور اور زاراخان آج سے میرین تھیٹرساہیوال میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامے”پیار مل وکدا“ میں پرفارم کریں گی۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر اسدبٹ ہیں جبکہ کاسٹ میں آصف اقبال،فضل عباس،اداچوہدری،ایشاء سردار،عروج خان،شہزاد آسی،امتیازمغل،فہیم چٹکی اور سردار جمال شامل ہیں۔

مہک نور نے بتایاکہ ا ن کا یہ ساہیوال میں پہلاڈرامہ ہے جس میں وہ پرفارم کررہی ہیں انشاء اللہ اپنی پرفارمنس سے وہ ساہیوال کے شائقین کا دل جیت لیں گی۔اداکار زاراخان نے کہاکہ ساہیوال کے لوگوں نے ہمیشہ پیار اور عزت سے نوازاہے ان کے لئے ہمیشہ دل سے کام کیا ہے انشاء اللہ ہم دونوں کی جوڑی ساہیوال میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

مزید : کلچر