طاہر عباس اور رافیل کے گانے "رسیا نہ کر"کی دھوم

  طاہر عباس اور رافیل کے گانے "رسیا نہ کر"کی دھوم
   طاہر عباس اور رافیل کے گانے

  



لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار طاہر عباس اور گلوکارہ رافیل اعجاز کے گانے ''رسیا نہ کر'' نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ ٹک ٹاک پہ راتوں رات وائرل ہوتے ہی گانے کی 10 لاکھ سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئیں، ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والوں میں یوتھ اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ معروف ستارے بھی پیچھے نہ رہے، معروف ستاروں میں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید نے بھی اس مشہور ہو چکے گانے پر اپنی وڈیوز بنا کر طاہر عباس کے گانے کو سراہا۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو اب تک اس گانے کو 10 لاکھ افراد نے وٹس ایپ پر سٹیٹس لگایا جبکہ 30 لاکھ نے فیس بک اور 15 لاکھ نے یوٹیوب پہ اس گانے کو سنا ہے اور ہر گزرتے پل کے ساتھ یہ گانا شہرت کی اونچائیوں کو چھو رہا ہے۔

  گانے کی مقبولیت پر طاہر عباس کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب اپنے پرستاروں کے لیے ایسے مزید گانے بھی گائیں گے تاکہ پرستاروں سے ملے پیار کا حق ادا کر سکیں محنت سے کام کیا جائے تو ضرور پسند کیا جاتا ہے اسی طرح سے مستقبل میں بھی صرف اور صرف معیاری کام کو ترجیح دیں گے اور امید ہے کہ پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا گانے کی کامیابی پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر