ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو پاکستان کا خصوصی دستاویزی پروگرام
لاہور(فلم رپورٹر)13فروری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کے عالمی دن کے طور پر منایاگیا۔ ریڈیو پاکستان لاہور مرکز ایک خصوصی دستاویزی پروگرام”ریڈیو،ثقافتی تنوع“کے عنوان سے پیش کر رہا ہے اس سال ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو کی خدمات کی وسعت اور تنوع کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یوں بھی ریڈیو کئی حوالوں سے ہماری معاشرتی، تعلیمی اور ثقافتی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس پروگرام کو ریڈیو کے نامور رائٹر محمد جاوید پاشا نے تحریر کیا تھا جبکہ اس کی پروڈیوسر ریحانہ سلہری تھیں۔یہ پروگرام ایگزیکٹو پروڈیوسر آفتاب اقبال کی پیشکش تھی۔اس پروگرام میں صدا کار خالد وقار اور سعدیہ مرتضی نے حصہ لیا۔یہ دستاویزی پروگرام گزشتہ روز دوپہر 2بجکر 5منٹ پر نشر کیا گیا۔