تابندہ علی آج سے ”پیار چوری ہوگیا“ میں پرفارم کریں گی

تابندہ علی آج سے ”پیار چوری ہوگیا“ میں پرفارم کریں گی
 تابندہ علی آج سے ”پیار چوری ہوگیا“ میں پرفارم کریں گی

  



لاہور(فلم رپورٹر)پرفارمر تابندہ علی آج سے ملتان میں جلوہ گرہوں گی۔ تابندہ علی کو سنگم تھیٹر ملتان میں آج سے شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے ”پیار چوری ہوگیا“ میں کاسٹ کیا گیاہے جس کے ہدائتکار اعجاز چندا اور پروڈیوسر چوہدری اعجازہیں۔ تابندہ علی نے بتایاکہ ان کا ملتان میں یہ پہلا ڈرامہ ہے جس کے لئے انہیں خصوصی طور پر لاہور سے بلایا گیاہے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اس ڈرامے میں پرفارمنس کی خصوصی تیاری کرکے آئی ہے اس کے لیئے انہوں نے نئے ڈریسز تیار کروائے ہیں اور نئے گیتوں پر تیاری بھی کی ہے۔فلمسٹار تابندہ علی نے مذید کہاکہ اس ڈرامے میں وہ ایک ہفتہ پرفارم کریں۔

گی اور اپنے ملتان کے شائقین کو مدتوں یاد رہ جانیوالی پرفارمنس دے کر جائیں گی۔

مزید : کلچر