”میرے پاس تم ہو“ کیریئر کا بہترین ڈرامہ تھا،حرامانی

”میرے پاس تم ہو“ کیریئر کا بہترین ڈرامہ تھا،حرامانی
 ”میرے پاس تم ہو“ کیریئر کا بہترین ڈرامہ تھا،حرامانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی تاریخ میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ میں ہانیہ کا کردار اداکارنے والی اداکارہ حرامانی نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ”میرے پاس تم ہو“ میرے فنی کیرئیر کا ایک بہترین ڈرامہ تھا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ایک سوال کے جواب میں حرامانی نے کہاکہ جس طرح ناظرین نے اس ڈرامے کو پذیرائی دی اس کا اندازہ مجھے اس کے بارے میں ملنے والے خیالات اور کمنٹس سے ہوا جس میں انہوں نے نہ صرف پورے ڈرامے بلکہ میرے”ہانیہ“ کے کردار کو بھی سراہاہے میں اتنی محبت اور پذیرائی دینے پر عوام کی تہ دل سے مشکور ہوں۔

مزید : کلچر