پاکستان میں ماڈلنگ کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ مہرو

  پاکستان میں ماڈلنگ کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ مہرو
   پاکستان میں ماڈلنگ کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ مہرو

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مہرونے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا بہت زیادہ سکوپ ہے جس چانس ملنے کی دیرہوتی ہے اور آپ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مہرونے کہاکہ پاکستانی لڑکیوں میں ماڈلنگ کا ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کربھرا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی وہ ماڈلنگ اور شوبز میں داخل ہوتی ہیں بہت کم وقت میں اپنا نام بنا لیتی ہیں۔مہرونے کہاکہ ان دنوں وہ ریمپ واک کے ساتھ ساتھ ٹی وی کمرشلز میں کام کررہی ہیں بہت جلد ٹی وی سکرین پر بھی نظر آئے گی۔

کیونکہ انہیں ایک میگا سٹار ٹی وی سیریل کی آفر آئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے اس کی ریکارڈنگز کا آغاز کراچی میں جلد کردیا جائے گا۔مہرونے مذیدکہاکہ پاکستانی لڑکیوں کو ماڈلنگ میں زیادہ سے زیادہ آنا چاہیئے کیونکہ اس فیلڈ میں کم وقت میں زیادہ شہرت ملتی ہے۔

مزید : کلچر