فیروزہ علی کی حمد ”تیرے رنگ رنگ“ پر یادگار پرفارمنس

فیروزہ علی کی حمد ”تیرے رنگ رنگ“ پر یادگار پرفارمنس
 فیروزہ علی کی حمد ”تیرے رنگ رنگ“ پر یادگار پرفارمنس

  



لاہور (فلم رپورٹر) معروف کوریوگرافر توصیف شاہ نے اداکارہ فیروزہ علی کوگلوکار ابرارلحق کی حمد”تیرے رنگ رنگ“ پر یادگار پرفارمنس کروادی،تفصیلات کے مطابق فیروزہ علی ان دنوں مقامی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں جس میں وہ گلوکار ابرارلحق کی حمد ”تیرے رنگ رنگ“ پر پرفارم کررہی ہیں ان کی اس حمد پر بہترین پرفارمنس کو ڈرامہ شائقین نے بیحد سراہاہے اس تعریف اور پذیرائی کاساراکریڈٹ وہ اپنے کوریوگرافر توصیف شاہ کو دیتی ہیں۔فیروزہ علی کا کہنا ہے کہ توصیف شاہ میرے استاد بھی ہیں۔

جنہوں نے مجھے ڈانس کے تمام اسرارورموز سکھائے ہیں اور آج جو میں بہترین پرفارمنس دے رہی ہوں یہ سب انہی کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔توصیف علی شاہ نے فیروزہ علی کی پرفامنس بارے کہاکہ فیروزہ علی وہ واحد پرفارمر ہے جو ڈانس کی باریکیوں کو بڑی جلدی سمجھتی ہے اور سکھائے جانیوالے سٹیپس کو تیزی سے پک کرتی ہے آج کی پرفارمنس پر ہم دونو ں نے بہت محنت کی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ فیروزہ علی نے بہترین ڈانس پرفارمنس دے کر میرا نام اونچاکیا۔

مزید : کلچر