سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

  سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
   سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)صدارتی ایورڈ یافتہ گٹارسٹ،میوزیشن اور موسیقار سجاد طافو نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا،خصوصی بچوں کے گیت کسی کا بن جا تو سہارا سمیت متعدد غزلیں اور گیت ریکارڈ کرڈالے اس حوالے سے کہاکہ گلوکاری کے شعبے کو میں نے ہمیشہ ہی سے بہت اہم سمجھا 50 سال قبل بطور میوزیشن جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرے اردگرد ملکہ ترنم نورجہاں،مہدی حسن،مسعود رانا احمد رشدی،رونالیلیٰ اور ان جیسے بڑے گلوکاروں کا طوطی بولتا تھا.

ان سے متاثر ہوکر میں نے بھی گلوکاری کے اسرار ورموز کو سیکھا۔

 ور 2019ء میں سب سے پہلے خصوصی بچوں کے لئے گیت کسی کا بن جا تو سہارا ریکارڈ کیا اس گیت کی موسیقی بھی میں خود ہی ترتیب دی جو میرے لئے نیا اور بڑا خوبصورت تجربہ تھا جس کے بعد میں نے بہادر شاہ ظفر اور پروین شاکر کے کلام کو نئے سرے سے مغربی اور مشرقی سازوں کے حسین امتزاج سے اپنی آواز میں ری میک کیا جسے آجکل مختلف ایف ایم چینلز نشر کررہے ہیں اور آنے والے دنوں میں میری کوشش ہوگی کہ میں مزید غزلیں اور گیت گیٹار،ہارمونیم،پیانو،سرود،ستار اور دیگر موسیقی کے آلات کو مکس کرکے ریکارڈ کروں۔

مزید : کلچر