”پاکستان فیشن“سیزن3 کا انعقاد آج،نامو رماڈلز شریک ہونگی

  ”پاکستان فیشن“سیزن3 کا انعقاد آج،نامو رماڈلز شریک ہونگی
   ”پاکستان فیشن“سیزن3 کا انعقاد آج،نامو رماڈلز شریک ہونگی

لاہور(فلم رپورٹر)سپرسٹار پروڈکشن کے زیراہتمام ”پاکستان فیشن“ سیزن3 کا انعقاد آج ہوگا۔اس فیشن شومیں PSL سپیشل تھیم رکھی گئی ہے جس میں ماڈلز پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی یونیفارم پہن کر ریمپ پر واک کریں گی۔اس شوکے آرگنائزرعظمیٰ چوہدری اور فرحان خان ہیں جبکہ اس شومیں لیجنڈ اداکار راشدمحمو مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان کا کہنا ہے کہ اس خصوصی شومیں ماڈلز واک کے ساتھ ساتھ گلوکار اپنی آواز کا جادوبھی جگائیں گے جن میں بھنگڑا کنگ شاہد سونو،عمران نیازی اور ماہی بٹ شامل ہیں اس شومیں خصوصی پرفارمنس دینے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیئے جائینگے۔انہوں نے بتایاکہ اس شوکے لئے سیالکوٹ،اسلام آباد اور لاہور سے معروف ڈیزائنرزملبوسات کے ساتھ ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر آئیں گے۔

جبکہ برائیڈل مقابلہ میں مختلف شہروں کے بیوٹی سیلونز سے بیوٹیشنز اپنی تیار کردہ دلہنوں کے ساتھ شریک ہوں گی جن میں بہترین میک اپ کرنے پر خصوصی ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔اس فیشن شوکو ڈیوس روڈ کے خوبصورت ہال میں منعقد کیا جارہاہے جس میں فیملیز کی کثیر تعداد،شوبز اور صحافت سے اہم شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سپرسٹار پروڈکشن کے زیراہتمام ”پاکستان فیشن“ سیزن3 کا انعقاد آج ہوگا۔اس فیشن شومیں PSL سپیشل تھیم رکھی گئی ہے جس میں ماڈلز پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی یونیفارم پہن کر ریمپ پر واک کریں گی۔اس شوکے آرگنائزرعظمیٰ چوہدری اور فرحان خان ہیں جبکہ اس شومیں لیجنڈ اداکار راشدمحمو مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔عظمیٰ چوہدری اور فرحان خان کا کہنا ہے کہ اس خصوصی شومیں ماڈلز واک کے ساتھ ساتھ گلوکار اپنی آواز کا جادوبھی جگائیں گے جن میں بھنگڑا کنگ شاہد سونو،عمران نیازی اور ماہی بٹ شامل ہیں اس شومیں خصوصی پرفارمنس دینے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیئے جائینگے۔انہوں نے بتایاکہ شوکے لئے سیالکوٹ،اسلام آباد اور لاہور سے معروف ڈیزائنرز اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے ساتھ ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر آئیں گے۔

مزید : کلچر