چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد لاہور پہنچ گئے

  چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد لاہور پہنچ گئے

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد لاہور پہنچ گئے ہیں وہ آج 14فروری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے،ان کی سربراہی میں قائم بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹرجسٹس عمر عطا بندیال اور مسٹرجسٹس اعجاز لاحسن شامل ہیں،وہ کل 15فروری کو لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ عشائیہ میں مہمان خصوصی کے طور پرشریک ہوں گے،لاہور بارکے عشائیہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ اورعدالت عالیہ و سپریم کورٹ کے ججز بھی شرکت کریں گے،چیف جسٹس پاکستان کی لاہور رجسٹری میں آمد کے پیش نظر عمارت کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے،آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران جی پی او چوک سے کارنیلیئس سڑک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

چیف جسٹس پاکستان

مزید : صفحہ آخر