ٓفالج سے بچاؤ کے ٹیکوں کی سرکاری ہسپتالوں کو فراہمی کیلئے درخواست دائر

ٓفالج سے بچاؤ کے ٹیکوں کی سرکاری ہسپتالوں کو فراہمی کیلئے درخواست دائر

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) فالج سے بچاؤ کیلئے مخصوص ٹیکوں کی سرکاری ہسپتالوں کو فراہمی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،مقامی قانون دان کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص پر فالج کا حملہ ہو تو ایک خاص ٹیکہ الٹیپلیس (Alteplase)اگر چار گھنٹے کے اندر لگا دیا جائے تو مریض فالج سے ہونے والی معذوری سے بچ سکتا ہے۔یہ ٹیکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکا ہے اور صرف پرائیویٹ ہسپتالوں میں دستیاب ہے مگر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے اسلئے فالج کے مریضوں کا معیاری علا ج سرکاری ہسپتالوں میں ممکن نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت یہ ٹیکہ سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کرنے کو ہدایا ت جاری کی جائیں،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سڑوک کلینک بنانے کا بھی حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر