موبائل فونز سگنلز عدم دستیابی کیس، موبائل کمپنیز کو حتمی ومتفقہ حل پیش کر نے کی ہدایت

موبائل فونز سگنلز عدم دستیابی کیس، موبائل کمپنیز کو حتمی ومتفقہ حل پیش کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ میں موبائل فونز کے سگنلز کی عدم دستیابی کیخلاف دائردرخوست پر موبائل کمپنیز کو حتمی مشاورت کر کے متفقہ طور پر حل پیش کر نے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک کمپنیاں پرانے اور کم صلاحیت والے آلات استعمال کررہی ہیں،پی ٹی اے رسمی کارروائی کرتا ہے،آلات چیک نہیں کرتا،موبائل کمپنیاں جتنے پیسے لے رہی ہیں اس کے مطابق سروس فراہم نہیں کر رہی ہیں۔موبائل کمپنیاں سروس چارجز وصول کرتی ہیں لیکن سروس فراہم نہیں کر رہیں جبکہ ہائیکورٹ کے اردگردصرف تین موبائل ٹاورزہیں جوناکافی ہیں،موبا ئل فونزکے سگنلز نہ ہونے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کاسامنا ہے،پی ٹی اے کو ہائیکورٹ میں سگنلزبہتر بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دیاجائے،دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک جگہ منتخب کرکے وہاں ٹاور لگ جائے اور تمام کمپنیز اس کواستعمال کریں جس پر موبائل کمپنیز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرنر روڈ پر دو لوکیشنز منتخب کی ہیں، جہا ں ٹاور لگ سکتے ہیں،موبائل کمپنی کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بھی ایمپلی فائر استعمال ہو رہے ہیں،اس لئے ٹاور زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہونگے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ٹاور لگائیں ایمپلی فائر اتروانے کیلئے عدالت حکم جاری کرے گی،چیف جسٹس نے موبائل کمپنیز کو حتمی مشاورت کر کے متفقہ طور پر حل پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے سماعت ملتوی کردی۔
ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -