ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تقرری، پرنسپل کو نوٹس جاری،جواب طلب

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج کی تقرری، پرنسپل کو نوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی تقرری کیخلاف دائردرخواست پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عمر زیب نامی شہری نے اپنی اس درخواست میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور اہم ایس جناح ہسپتال کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کی پوسٹ کیلئے ایم بی بی ایس کے ساتھ سپیشل ڈگری رکھنا ضروری ہے تاہم ڈاکٹر افتخار احمد اس پوسٹ کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں وہ صرف ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں،وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ ان کو سیاسی بنیادوں پر براہ راست ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لگا دیا گیاہے، وکیل نے استدعا کی کہ اس تقرری کو کالعدم قرار دیاجائے اور اس پوسٹ پر قوا عد و ضوابط کے مطابق تقرری کا حکم دیاجائے،عدالت نے درخواست پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کی جانب سے کچھ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت بھی دے دی۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر